اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق العبیدی نے عراقی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں کہا کہ جو بھی اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی کرے گا اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی اور عراقیوں کا خون بہانے والے کو نہیں بخشا جائے گا۔
عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ داعش کے بارے میں افواہیں پھیلانے سے پرہیز کیا جائے، عراقی فوج اس دہشت گرد گروہ کا صفایا کرنے کی توانائی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک کی فوج پر فرقہ پرستی کا الزام لگاتا ہے وہ افواہ پھیلا رہا ہے، کیونکہ عراقی فوج میں تمام فرقوں کے لوگ شامل ہیں۔
دوسری جانب دارالحکومت بغداد کے انتہائی سیکورٹی والے علاقے گرین زون میں چھ مارٹر گولے گرے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق تین مارٹر گولے منگل کی رات بابل ہوٹل کے قریب گرے جبکہ تین مارٹر گولے امریکی سفارت خانے کے سامنے گرے ہیں۔
مارٹر گولے گرنے کے بعد ہیلی کاپٹر نے آسمان میں چکر لگانا شروع کر دیا اور امریکی سفارت خانے کے سائرن کی آواز سنائی دینے لگی۔
.......
/169